افغانستان میں دھماکہ (فوٹواے ایف پی)
افغانستان کی راجدھانی کابل میں ہوئے دھماکے میں کم سے کم7 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکہ ایک ہوٹل کو نشانہ بنا کرکیا گیا۔
افغانستان کی راجدھانی کابل میں آج (پیر) ہوئے دھماکے میں کم سے کم7 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکہ ایک ہوٹل کو نشانہ بنا کرکیا گیا۔مہلوکین میں چھ افغانی اور ایک چینی شہری ہے۔ دھماکہ شہرِ نو کے تجارتی علاقے میں واقع ایک ہوٹل کو نشانہ بنایاکرکیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شہرِ نو کے علاقے میں اہم دفاتر، شاپنگ سینٹرز، غیر ملکی شہریوں اور سفارتی عملے کی رہائش گاہیں واقع ہیں ۔
افغانستان میں متحرک غیرسرکاری تنظیم کے مطابق دھماکے میں کم سے کم سات افراد کی ہلاکت ہوئی ہے جبکہ اب تک ایمرجنسی تنظیم کے زیر اہتمام چلنے والے اسپتال میں 20 زخمیوں کو لایا گیا ہے۔ زخمیوں میں چار خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہیں ۔
افغان طالبان کی وزارتِ داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی نے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے دھماکے میں متعدد ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق کی تھی۔
افغان حکام کی جانب سے دھماکے کی وجوہات کے بارے میں فوری طور پر کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔ سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے محاصرہ کرلیا ہے اور دھماکے کی تحقیقات میں ایجنسیاں مصروف ہیں ۔
2021 میں طالبان نے افغانستان اقتدار سنبھالا تھا۔ اس کے بعد طالبان نے ملک میں امن و امان کی بحالی کا دعویٰ کیا تھا، اس کے باوجود اس طرز کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔




