ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے امریکی نمائندے پیر کو پہنچ رہے ہیں اسلام آباد،ٹرمپ کا اعلان

Published On: 19 April, 2026 07:17 PM

Urdu Vision Desk : مصنف

WhatsApp
Facebook
Twitter
ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے امریکی نمائندے پیر کو پہنچ رہے ہیں اسلام آباد،ٹرمپ کا اعلان

(فوٹواے پی)

امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران سے بات چیت کے لیے مذاکرات کار پیر کے روز اسلام آباد پہنچ رہے ہیں ۔


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران سے بات چیت کرنے کے لیے مذاکرات کار پیر کے روز اسلام آباد پہنچ رہے ہیں ۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہاکہ ایران نے کل آبنائے ہرمز میں گولیاں چلانے کا فیصلہ کیا جو جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے ۔ ٹرمپ نے پوسٹ میں مزید لکھا کہ آبنائے ہرمزبند کرنے کا ایران نے اعلان کیا جو عجیب بات ہے کیونکہ ہماری ناکہ بندی کی وجہ سے ہرمز پہلے ہی بند ہے۔

اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایران کو ایک اچھے اور معقول معاہدے کی پیش کش کررہے ہیں، میں امید کرتا ہوں کہ ایران یہ ڈیل قبول کرلے گا کیونکہ اگر ایسا نہیں ہوا تو امریکہ ایران میں ہر پاور پلانٹ اور ہر پُل کو تباہ کردے گا۔


ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ  اب مزید نرمی نہیں دکھائی جائےگی، اگر ایران نے معاہدہ قبول نہ کیا تو ایران کے ساتھ وہ کرینگے جو پچھلے47 برسوں  میں دوسرے صدور کو ایران کے ساتھ کرنا چاہیےتھا، اب وقت آ گیا ہے کہ ایران کی کلنگ مشین کو ختم کیا جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کے خصوصی ایلچی برائے مشرقِ وسطیٰ اسٹیو وٹکوف اور داماد جارڈ کشنر مذاکرات کے لیے اسلام آباد جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ وہ معاہدے پر دستخط کے لیے خود بھی اسلام آباد جا سکتے ہیں۔

امریکی نمائندہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے کہاں جارہے ہیں؟

1 :کل ووٹ