(فوٹواے پی)
ٹیم انڈیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا اورمؤثرانداز میں کیا۔ ٹیم چیمپین کی طرح کھیلی اور حریف کوہرمحاذ پرپسپائی کا سامنا کرنا پڑا۔ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈکو 96 رن سے زیر کیا ۔ اس طرح انڈیا نے ریکارڈ تیسری بار ٹی ٹوئنٹی خطاب پرقبضہ جما لیا۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ٹیم انڈیا کا کوئی ثانی نہیں ۔ سوریہ کماریادو اینڈ کمپنی نے یہ ثابت کردیا ہے ۔ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا اورمؤثرانداز میں کیا۔ ٹیم چیمپین کی طرح کھیلی اور حریف کوہرمحاذ پرپسپائی کا سامنا کرنا پڑا لہذا خطابی مقابلہ یکطرفہ رہا۔
ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کو 96 رن سے زیر کیا ۔ اس طرح انڈیا نے ریکارڈ تیسری بار ٹی ٹوئنٹی خطاب پرقبضہ جما لیا۔ ٹوئنٹی کی تاریخ میں خطاب کا کامیاب دفاع کرنے والی انڈیا پہلی ٹیم ہے۔
بلے بازوں نے ماری بازی
احمدآباد کے نریندرمودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کرٹیم انڈیا کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی ۔
سنجو سیمسن اور ابھیشک شرما نے باری کا آغاز دھماکے دار انداز میں کیا ۔ دونوں بلے بازوں کے بیچ 98 رن کی شراکت داری ہوئے ۔ ابھیشک شرما کے روپ میں ٹیم کا پہلا وکٹ گرا ۔ ابھیشیک نے 21 گیندوں میں 52 رن بنائے ۔ اس کے بعد ایشان کشن کریز پر آئے اور سنجو سیمیسن کا ساتھ انھوں نے خوب نبھایا ۔ دونوں بلے بازوں نے میدان کے چاروں طرف شارٹس کھیلے اور نیوزی لینڈ کے گیندبازوں کو کوئی موقع نہیں دیا۔ دونوں بلے بازوں نے نصف سنچریاں بنائیں ۔ سنجو سیمسن کی عالمی کپ میں یہ تیسری نصف سنچری تھی ۔ سنجو سیمسن اور ایشان کشن کے بیچ 105 رن کی پارٹنرشپ ہوئی ۔ میچ کے پندرہویں اوورمیں سنجو سیمسن 89 رن بنا کر نیشم کا شکار ہوئے ۔
مڈل آرڈربلے بازوں پرنیشم کا قہر
ان کے فوراً بعد یعنی 204رن کے مجوعی اسکور پر ٹیم انڈیا کو پے درپے دو جھٹکے لگےپہلے ایشان کشن 25گیندوں میں 54 رن بنا کر پیویلین لوٹے۔ ان کے بعد کپتان سوریہ کمار یادو بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوگئے۔ دونوں نیشم کا شکار ہوئے۔ مضبوط بنیاد کا فائدہ ہاردک پانڈیا بھی نہ اٹھاسکے ۔ انھوں نے بڑے شارٹس لگانے کی کوشش کی لیکن اس منصوبے میں انھیں میں خاطر خواہ کامیابی نہیں ملی۔انھوں نے 13گیندوں پر 18بنائے ۔ نیوزی لینڈ کی میچ میں واپسی کی کوشش کو شیوم دوبے کی آتشی بلے بازی نےناکام کردیا۔ شیوم دوبے نے 8گیندوں میں 26 رن بنائے اور بھارت نے مقررہ 20اوورمیں256رن کا ہدف کیویز کے سامنے رکھا ۔ نیوزی لینڈ کی جانب نے جیمز نیشم نے سب سے زیادہ تین وکٹ جھٹکے ۔
ٹیم انڈیا کی شاندارگیندبازی
256کے بڑے ہدف کا تعاقب کرنے اتری نیوزی لینڈ کی شروعات ٹھیک ٹھاک رہی لیکن ابتدائی جھٹکے کے بعد ٹیم سنبھل نہیں سکی ۔ سیفرٹ اور فن ایلن نے تیز شروعات کی اور 2.4 اوورمیں ٹیم نے31رن بنائے۔ 31 کے مجموعی اسکور پرفن کے روپ میں کیویز کا پہلا وکٹ گرا ۔ اس کے بعدجو جیسے سرہی کھل گیا ۔ وقفے وقفے سے وکٹوں کے گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور کوئی بڑی شراکت داری نہیں ہوسکی ۔ ٹیم سیفرٹ (52) اور مچل سینٹنر(43) کے علاوہ کوئی بلے باز مزاحمت نہ کرسکا اور پوری ٹیم 159رن پر ڈھیر ہوگئی ۔ اس طرح بھارت نے خطابی مقابلہ96رن سے جیت لیا اور تیسری بارچیمپین کا تاج اس کے سر سج گیا ۔ اس سے قبل ٹیم انڈیا 2007 اور2024 میں یہ خطاب اپنے نام کرچکی ہے ۔




