زویریف بنے فرینچ اوپن فاتح، سخت مقابلے میں کوبولی کو دی شکست،جیتا پہلا گرینڈسلیم

Published On: 08 June, 2026 12:20 AM

Urdu Vision Desk : مصنف

WhatsApp
Facebook
Twitter
زویریف بنے فرینچ اوپن فاتح، سخت مقابلے میں کوبولی کو دی شکست،جیتا پہلا گرینڈسلیم

(فوٹواے پی)

الیگزینڈر زویریف بالآخر گرینڈ سلیم چیمپئن بن گئے ہیں۔ اپنے چوتھے گرینڈ سلیم فائنل میں زویریف نے فلاویو کوبولی کو 6-1، 4-6، 6-4، 6-7 (5)، 6-1 سے شکست دے کر اتوار کو فرنچ اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔


الیگزینڈر زویریف بالآخر گرینڈ سلیم چیمپئن بن گئے ہیں۔ اپنے چوتھے گرینڈ سلیم فائنل میں زویریف نے فلاویو کوبولی کو 6-1، 4-6، 6-4، 6-7 (5)، 6-1 سے شکست دے کر اتوار کو فرنچ اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔جب کوبولی نے چار گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے پانچ سیٹوں کے مقابلے میں دوسرے چیمپئن شپ پوائنٹ پر ایک اوورہیڈ شاٹ ضائع کیا تو زویریف کورٹ پرلیٹ گئے ۔


سنر اور الکاراز کی عدم موجودگی

زویریف اس وقت سے ٹائٹل کے مضبوط دعویدار مانےجا رہے تھے جب عالمی نمبر ایک یانک سنر پہلے ہفتے کی شدید گرمی میں جدوجہد کرتے دکھائی دیئے اور دوسرے راؤنڈ میں خوان مینوئل سرونڈولو کے خلاف دو سیٹ اور 5-1 کی برتری گنوا بیٹھے۔ایک دن بعد 24 گرینڈ سلیم ٹائٹلز جیتنے والے نوواک جوکووچ بھی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔دو مرتبہ کے دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز دائیں کلائی کی انجری کے باعث ٹورنامنٹ شروع ہونے سے قبل ہی دستبردار ہو گئے تھے۔

یہ زویریف کا دوسرا فرنچ اوپن فائنل تھا۔ اس سے قبل وہ 2024 کے فائنل میں الکاراز کے خلاف دو سیٹوں میں سے ایک کی برتری حاصل کرنے کے باوجود شکست کھا گئے تھے۔

زویریف کو 2020 کے یو ایس اوپن فائنل میں اس سے بھی بڑی برتری حاصل تھی، جب وہ دو سیٹ صفر سے آگے تھے، لیکن وہ مقابلہ بھی تھیم کے ہاتھوں ہار گئے تھے۔2025 کے آسٹریلین اوپن فائنل میں بھی انہیں سنر نے سیدھے سیٹوں میں شکست دی تھی۔یہ زویریف کے کریئر کا 25واں ٹائٹل ہے۔

کوبولی کا پہلا گرینڈ سلیم فائنل

عالمی نمبر 14 فلاویو کوبولی اس ہفتے سے قبل کبھی کسی گرینڈ سلیم کے کوارٹر فائنل سے آگے نہیں بڑھ سکے تھے۔
وہ 50 سال بعد رولان گیروس میں سنگلز ٹرافی جیتنے والے پہلے اطالوی مرد کھلاڑی بننے کی کوشش کر رہے تھے۔ ان سے قبل یہ کارنامہ 1976 میں ایڈریانو پاناٹا نے انجام دیا تھا۔

کوبولی روم کے اسی ٹینس کلب سے تعلق رکھتے ہیں جہاں پاناٹا تربیت حاصل کرتے تھے اور ٹورنامنٹ منتظمین نے 1976 کی فتح کی سالگرہ کے موقع پر پاناٹا کو چیمپئن کوکوپ دے موسکیٹیئرز ٹرافی پیش کرنے کی دعوت دی تھی۔تاہم اعزاز زویریف کے حصے میں آیا۔

میچ پرابتدا سے ہی زویریف کا کنٹرول

خطابی مقابلےآغاز میں زویریف کا کھیل تقریباً بے عیب تھا۔
زویریف نے پہلے ہی گیم میں کوبولی کی سروس بریک کر دی جب کوبولی نے ایک فورہینڈ شاٹ غلط انداز میں مار کر تماشائیوں کی پہلی قطار میں پہنچا دیا۔

یہ بریک زویریف کی خوش قسمتی کے بعد آیا جب ان کا بیک ہینڈ ریٹرن نیٹ سے ٹکرایا لیکن گیم پوائنٹ پر کوبولی کے کورٹ میں گر گیا۔

کوبولی عموماً کورٹ کے کونے کے قریب کھڑے ہو کر ایڈ کورٹ میں چوڑی سمت طاقتور کِک سروس کرتے ہیں۔ زویریف جانتے تھے کہ کیا آنے والا ہے اور پہلے سیٹ میں انہوں نے ایسی ہی ایک سروس کا جواب بیک ہینڈ سے دیا جو نیٹ پوسٹ کے باہر سے گھوم کر واپس آئی۔

اگرچہ کوبولی نے وہ پوائنٹ جیت لیا لیکن زویریف نے واضح کر دیا کہ وہ اپنے حریف کی حکمت عملی سے بخوبی واقف ہیں۔اگلی بار جب زویریف نے نیٹ پوسٹ کے باہر سے گھومتی ہوئی ریٹرن کھیلی تو کوبولی اس کا جواب نہ دے سکے اور پوائنٹ زویریف نے جیت لیا۔

چوتھے سیٹ میں 6-5 کی برتری حاصل کرنے کے بعد زویریف نے اپنی دائیں ران کے اوپری حصے کا طبی معائنہ کروایا۔

اس کے بعد زویریف ٹائی بریک میں 3-1 کی برتری برقرار نہ رکھ سکے، جسے کوبولی نے لائن کے ساتھ لگائے گئے شاندار فورہینڈ ونر کے ذریعے ختم کیا اور اس شاٹ پر مجمع زور دار انداز میں گونج اٹھا۔

تاہم پانچویں سیٹ میں کوبولی کی توانائی ختم ہوتی دکھائی دی۔ وہ ایک ڈراپ شاٹ تک پہنچنے کے لیے دوڑے لیکن زویریف نے اگلے ہی شاٹ پر انہیں لائن کے ساتھ پاس کرتے ہوئے 3-0 کی برتری اور ڈبل بریک حاصل کر لی۔