برٹش اوپن اسکواش: 18 سالہ آمینہ عرفی نے 94 سال پرانا ریکارڈ توڑا ، بنیں کم عمر ترین چیمپیئن

Published On: 08 June, 2026 08:36 PM

Urdu Vision Desk : مصنف

WhatsApp
Facebook
Twitter
برٹش اوپن اسکواش: 18 سالہ آمینہ عرفی نے  94 سال پرانا ریکارڈ توڑا ، بنیں کم عمر ترین چیمپیئن

(فوٹو پی ایس اے)

برٹش اوپن ویمنز ٹائٹل جیت جیت کرمصر کی آمینہ عرفی نے اپنا نام ریکارڈ بُک میں درج کرا لیا ہے۔ خطابی مقابلے میں انھوں نے ہم وطن نورالشربینی کو زیر کیا۔

مصر کی نوجوان اسکواش  کھلاڑی  آمینہ عرفی نے برٹش اوپن ویمنز ٹائٹل جیت اپنے نام کرلیا ہے۔ برمنگھم میں خطابی مقابلے میں 18 سالہ آمینہ عرفی نے ہم وطن نورالشربینی ایک سیٹ ہارنے کے بعد زبردست واپسی کی  اور خطاب پر قبضہ جما لیا۔ اس طرح امینہ نے 94 سال پرانا اسکواش ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔

فائنل مقابلہ انھوں نے  7-11، 11-8، 11-5 اور 11-8 سے جیت لیا اور برٹش اوپن ویمنز ٹائٹل جیتنے والی کم عمر ترین کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

اس فتح کے ساتھ آمینہ عرفی نے 1932 میں قائم ہونے والا 94 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ یہ ریکارڈٰ سُزین نوئل کے کے نام تھا، جنہوں نے 19 سال اور آٹھ ماہ کی عمر میں برٹش اوپن ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

آمینہ عرفی گزشتہ ماہ بھی عالمی نمبر دو نُور الشربینی کو شکست دے کر خواتین کی عالمی چیمپئن بننے والی کم عمر ترین کھلاڑی بنی تھیں۔

اتوار کو حاصل ہونے والی یہ کامیابی ایسے وقت میں آئی جب ایک روز قبل انہوں نے برٹش اوپن ویمنز تاریخ کا طویل ترین اور مجموعی طور پر خواتین کے اسکواش کی تاریخ کا مشترکہ چوتھا طویل ترین میچ کھیلا تھا۔

انہوں نے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک ہانیہ الھمامی کو 110 منٹ پر مشتمل سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی تھی۔میچ کے بعد آمینہ عرفی نے کہاکہ ورلڈ چیمپئن شپ کے بعد مسلسل یہ دو کامیابیاں حاصل کر کے مجھے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ میں بہت تھکی ہوئی تھی اور یہ ایک شاندار مقابلہ تھا۔