(فوٹو اے آئی)
الجزائر میں جمعہ کو ایک خوفناک سڑک حادثے میں کم از کم 25 افراد ہلاک اور 44 زخمی ہو گئے۔صدر عبدالمجید تبون نے ملک بھر میں تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔
الجزائر میں ایک خوف ناک سڑک حادثے میں کم از کم 25 افراد ہلاک جبکہ 44 زخمی ہو گئے ہیں ۔ زخمیوں کو بومرداس اور الجزائر شہر کے مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے ۔ ان میں کچھ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ صدر عبدالمجید تبون نے ملک بھر میں تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔
سول ڈیفنس ادارے کے ابتدائی بیان کے مطابق مسافر بس سیطیف(Sétif) سے دارالحکومت الجزائر(Algiers) جا رہی تھی کہ الکرمہ(El Karma) کے علاقے میں ڈرائیور بس پرکنٹرول کھو بیٹھا اور بس سڑک سے پھسل کر ایک گہری کھائی میں جا گری۔
حادثے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ متعدد ایمبولینسوں کے ذریعے زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ امدادی اہلکار ملبے سے متاثرین کو نکالنے میں مصروف رہے۔الجزائر کے سول ڈیفنس ادارے کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
الجزائر میں حالیہ برسوں کے دوران یہ کوئی پہلا بڑا بس حادثہ نہیں ہے۔ اس سے قبل 15 اگست 2025 کو الجزائر شہر میں ایک مسافر بس پل کی حفاظتی رکاوٹ توڑ کر دریا میں جا گری تھی، جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور21 زخمی ہوئے تھے۔




