معاہدہ نہ ہوا تو توانائی کی تنصیبات اور جزیرہ خارگ کو تباہ کرنے کی ٹرمپ نے دی دھمکی

Published On: 30 March, 2026 07:06 PM

Urdu Vision Desk : مصنف

WhatsApp
Facebook
Twitter
معاہدہ نہ ہوا تو توانائی کی تنصیبات اور جزیرہ خارگ کو تباہ کرنے کی ٹرمپ نے دی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ (فوٹو اے پی)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھرمتنبہ کیاہے کہ وہ آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولے ورنہ امریکہ ایران کے تیل کے کنوؤں اور پاور پلانٹس کو نشانہ بنائے گا۔ انھوں ایران کے ساتھ بات چیت میں پیش رفت کا دعویٰ بھی کیا۔ اس بیچ ایران نے امریکہ کے بات چیت کے دعوے کی تردید کی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھمکی دی ہے۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں انھوں نے ایران کو ایک بار پھرمتنبہ کیاہے کہ وہ آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولے ورنہ  امریکہ ایران کے تیل کے کنوؤں اور پاور پلانٹس  کو نشانہ بنائے گا۔

ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ ایران میں ایک نئی اور زیادہ معقول قیادت کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کر رہا ہے تاکہ امریکی فوجی کارروائیوں کا خاتمہ کیا جا سکے-

پوسٹ میں ٹرمپ نے لکھا ہے کہ بات چیت میں پیش ر فت ہوئی ہے اور اگر کسی سبب  جلد معاہدہ نہ ہو سکا اور اگر آبنائے ہرمز کو فوری طور پر نہ کھولا گیا  تو ہم ایران میں بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس، تیل کے کنوؤں اور خارگ جزیرے کو تباہ کردیں گے۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ انھوں نے  پانی صاف کرنے والے پلانٹس کو بھی تباہ کرنے دھمکی  بھی دی ۔

اس سے قبل ، ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ ایران کے تیل پر کنٹرول حاصل کرنا چاہتے ہیں اور ممکنہ طور پر جزیرہ خارگ پر قبضہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ایران میں قیادت کی تبدیلی ہو چکی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ، مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ رکوانے کی اپیل کی ہے۔

قاہرہ میں عالمی توانائی کانفرنس سے خطاب میں مصری صدر نے کہا کہ میں صدر ٹرمپ سے کہتا ہوں کہ خلیجی خطے میں جنگ کو آپ کے سوا کوئی نہیں روک سکتا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق ایران نے امریکہ کے مذاکرات کے دعوؤں کی ایک بار تردید کی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ  بات چیت کے پیغامات ثالثوں کے ذریعے ایران تک پہنچائے گئے ہیں۔ان میں ایسے مطالبات شامل ہیں جو  غیر معقول ہیں، اس لیے انہیں قابلِ قبول نہیں سمجھا جا سکتا۔