ایران کاامریکی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ،ایران میں انفراسٹرکچر پر حملے،رینڈی۔بونڈی کی چھٹی

Published On: 03 April, 2026 07:53 PM

Urdu Vision Desk : مصنف

WhatsApp
Facebook
Twitter
ایران کاامریکی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ،ایران میں انفراسٹرکچر پر حملے،رینڈی۔بونڈی کی چھٹی

علامتی تصویر

ایران پرامریکہ اوراسرائیل کی جانب سے مسلط کردہ جنگ چھٹے ہفتے میں داخل ہو گئی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کے مطابق یہ جنگ مزید دو سے تین ہفتوں تک جاری رہے گی۔

ایران پرامریکہ اوراسرائیل کی جانب سے مسلط کردہ جنگ چھٹے ہفتے میں داخل ہو گئی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کے مطابق یہ جنگ مزید دو سے تین ہفتوں تک جاری رہے گی۔

اس بیچ ایران کے بنیادی ڈھانچوں کو امریکہ اور اسرائیل کی افوج نشانہ بنا رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ حملوں میں ایک صدی پرانے طبی تحقیقاتی ادارے، اسٹیل پلانٹس اور تہران کے قریب ایک پل کو نشانہ بنایا گیا۔


ایران نے بھی آج(جمعہ،3  اپریل ) اسرائیل اور خلیجی ممالک کے کچھ اہداف پر میزائل داغے۔اس بیچ ایرانی میڈیا نے امریکی لڑاکا طیارے F-35کو مارگرانے کا دعویٰ کیا ہےلیکن امریکہ کی سینٹرل کمان نے  اس دعوے کو مسترد کردیا ہے۔


ایران کا کویت اور بحرین پر حملہ
ایران نے کویت،بحرین اور اردن بھی امریکی اثاثوں کو نشانہ بنایاہے۔ ابوظہبی میں گیس کی تنصیبات پر میزائل کا ملبہ گرنے کے بعد کام بند کر دیا گیا ہے۔ ایران نے کویت کی  منا الاحمدی آئل ریفائنری کو بھی نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں کے ریفائنری کے بعض حصوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ اس حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ منا الاحمدی ریفائنری،مشرقِ وسطیٰ کی بڑی ریفائنریوں میں سے ایک ہے۔ یہاں روزانہ تقریباً تین لاکھ 46 ہزار بیرل تک تیل صاف کیا جاتا ہے۔کویت میں تین بڑی آئل ریفائنریاں ہیں۔ 


رینڈی اوربونڈی کی چھٹی
ادھر،ایران سے جاری جنگ کے بیچ امریکی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔تاہم اس کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ رینڈی فوری طور پر  فوج کے 41ویں چیف آف اسٹاف کے عہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔جنرل جارج صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدتِ صدارت کے دوران عہدے سے ہٹائے جانے والے تازہ ترین اعلیٰ فوجی افسر ہیں۔ 

اس بیچ ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اٹارنی جنرل پام بونڈی کو امریکہ کی اعلیٰ ترین قانون نافذ کرنے والی عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ اٹارنی جنرل پام بونڈی صدر ٹرمپ کی دیرینہ اتحادی اور ان کی انتظامیہ کی مضبوط حامی رہی ہیں۔
 

کس امریکی فوجی جنرل کو عہدے سے ہٹایا گیا؟

2 :کل ووٹ