لاپتہ پائلٹ کی امریکہ کو تلاش ، ایران نے بچھائے جال

Published On: 04 April, 2026 09:57 AM

Urdu Vision Desk : مصنف

WhatsApp
Facebook
Twitter
لاپتہ پائلٹ کی امریکہ کو تلاش ، ایران نے بچھائے جال

علامتی تصویر

ایران نے امریکہ کے دو لڑکا طیاروں ایف 15اوراے 10کو مار گرایا ہے۔ اے 10 لڑاکا طیارے کو جنوبی ایران میں خلیجی فارس میں آبنائے ہرمز کے قریب مار گرایا گیا-15 طیارے میں پائلٹ اور عملے کا رکن سوار تھا جن میں سے ایک کو بازیاب کرالیا گیا جب کہ ایک تلاش جاری ہے۔

ایران کی فضائی اور بحری صلاحیتوں کو تباہ کرنے کا امریکی دعویٰ غلط ثابت ہورہا ہے ۔ ایران کی صلاحیت کمزوراور محدود ہوسکتی ہے لیکن مکمل طور ختم نہیں ۔  ایف 15اوراے 10 طیاروں کو مار گرائے جانے کے دعوے سے یہ بات ثابت ہورہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے امریکہ کے دو لڑکا طیاروں ایف 15اوراے 10کو مار گرایا ہے۔ اے 10 لڑاکا طیارے کو جنوبی ایران میں خلیجی فارس میں آبنائے ہرمز کے قریب مار گرایا گیا تاہم  میڈیا رپورٹس کے مطابق پائلٹ بچ نکلا۔

امریکہ نے تصدیق کی ہے کہ مار گرائے جانے والے طیاروں میں F-15E Strike Eagle اور A-10 طیارہ شامل ہے۔یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب امریکہ مزید شدت سے کارروائیاں کرنے کی دھمکیوں کے ساتھ معاہدے کے لیے مذاکرات کے دعوے بھی کررہا ہے۔ 

ایف 15 فائٹر جیٹ کوکہگیلویہ و بویراحمد صوبے میں مارگرایا گیا ہے۔ ایف-15 طیارے میں پائلٹ اور عملے کا رکن سوار تھا جن میں سے ایک کو بازیاب کرالیا گیا جب کہ ایک تلاش جاری ہے۔

ایران اور امریکہ دونوں ہی عملے کی تلاش میں جٹ ہیں ۔ اس بیچ ایران نے عوام سے اپیل کی کہ اگر  لاپتہ پائلٹ کے بارے میں انھیں کوئی معلومات ملیں تو حکام سے رابطہ کریں۔ایران کی جانب سے جانکاری دینے والے کو انعام دینے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

اسرائیل نے ایران پرحملوں کیا مؤخر
ادھر، میڈیا رپورٹس کے مطابق،  اسرائیل نے ایران پر کیے جانے والے اپنے  طے شدہ حملوں مؤخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی طیارے کو مار گرائے جانے اور عملے کی بازیابی کے لیے جاری سرچ آپریشن کے پیش نظرلیا گیا ہے تاکہ جاری سرچ اینڈ ریسکیو مشن متاثر نہ ہو اور امریکی فورسز کو اپنے اہلکاروں تک رسائی میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں ایران ، امریکہ۔اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں شدید اضافہ ہوا ہے اور دونوں جانب سے حملوں اور جوابی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔


جنگ میں 365 فوجی زحمی، 13ہلاک
اس بیچ ،28 فروری سے جاری گھمسان میں  امریکی فوج کو ہوئے نقصانات کی جانکاری محکمہ دفاع کے ذریعے دی گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق  اب تک امریکی افواج کے 365 اہلکار زخمی جبکہ  13 اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔
اب تک امریکی فوج کے 247، بحریہ کے 63، 19 مرینز اور فضائیہ کے 36 اہلکار اس جنگ کے دوران زخمی ہوئے ہیں۔