ایرانی حملوں کو روکنے کی اسرائیل کی کوشش (فوٹواے پی)

Published On: 07 March, 2026 05:35 PM

Urdu Vision Desk : مصنف

WhatsApp
Facebook
Twitter
ایرانی حملوں کو روکنے کی اسرائیل کی کوشش (فوٹواے پی)

(فوٹواے پی)

ایران کی جانب سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں سے تابڑ توڑ حملے جاری ہیں۔ تل ابیب سمیت مختلف شہروں میں سائرن بج رہے ہیں اور عوام ایرانی حملوں سے بچنے کے لیے پاہ گاہنوں میں چھپنے پرمجبور ہیں۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق بیتی شب (جمعہ ) سے ہفتہ (سنیچر) کی صبح تک ایران کی جانب سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں کی پانچ لہریں بھیجی گئی ہیں۔ ان حملوں کے باعث لاکھوں اسرائیلی شہری رات بھر پناہ گاہوں میں چھپنے پر مجبور ہوگئے۔اسرائیلی حکام کے مطابق ایران کے تازہ حملوں میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ تمام میزائل کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعہ مار گرانے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔