(تُٰمام تصاویر اے پی)
فیفا ورلڈ کپ 2026 کا 11 جون سے آغاز ہوگا۔ کرسٹیانو رونالڈو، لیونل میسی، نیمار، لوکا موڈرچ اور مینوئل نویئرجیسے تجربہ کار ستارے ممکنہ طور پر اپنے کریئر کا آخری ورلڈ کپ کھیلنے جا رہے ہیں،
امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2026 کا 11 جون سے آغاز ہوگا۔ ٹورنامنٹ کو نہ صرف عالمی فٹ بال کے سب سے بڑے مقابلے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے بلکہ یہ کئی عظیم کھلاڑیوں کے عالمی کریئر کا آخری باب بھی ثابت ہوسکتا ہے، جس کے باعث شائقین کی دلچسپی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔عمر، فٹنس مسائل اور مستقبل کے غیر یقینی امکانات کے باعث متعدد معروف فٹ بالرز ممکنہ طور پر اپنے آخری ورلڈ کپ میں شرکت کرنے جا رہے ہیں۔
کرسٹیانو رونالڈو، لیونل میسی، نیمار، لوکا موڈرچ اور مینوئل نویئرجیسے تجربہ کار ستارے ممکنہ طور پر اپنے کریئر کا آخری ورلڈ کپ کھیلنے جا رہے ہیں،
لیونل میسی ۔ ارجنٹینا۔دفاعی چیمپیئن
دفاعی چیمپیئن ارجنٹینا کے کپتان اور افسانوی کھلاڑی 38 سالہ لیونل میسی ریکارڈ چھٹے ورلڈ کپ میں شرکت کریں گے ۔
ارجنٹینا کے سب سے زیادہ گول کرنے والے اور سب سے زیادہ میچ کھیلنے والے کھلاڑی میسی کو ٹورنامنٹ سے قبل انجری مسائل کا سامنا رہا ہے، جس کے باعث ان کی مکمل فٹنس پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ تاہم آٹھ مرتبہ بیلن ڈی اور جیتنے والے میسی اب بھی ارجنٹینا کی سب سے بڑی امید مانےجاتے ہیں۔
کرسٹیانو رونالڈو ۔ پرتگا ل
پرتگال کے مایہ ناز کھلاڑی 41 سالہ کرسٹیانو رونالڈو بھی اپنے ریکارڈ چھٹے ورلڈ کپ میں شرکت کرنے جا رہے ہیں۔ رونالڈو نے رواں سیزن میں النصر کے لیے 37 میچز میں 30 گول کیے جب کہ پرتگال کے لیے ان کے مجموعی گول کی تعداد 143 تک پہنچ چکی ہے۔
رونالڈو کے شاندار کریئر میں ورلڈ کپ ٹرافی واحد بڑا اعزاز ہے جو اب تک ان کے نام نہیں ہو سکا، اس لیے 2026 کا ٹورنامنٹ ان کے لیے آخری موقع تصور کیا جا رہا ہے۔
نیمار جونیئر ۔ برازیل
برازیل کے کھلاڑی نیمار 34 برس کی عمر میں ورلڈ کپ کھیلنے جا رہے ہیں۔
ڈھائی سال بعد قومی ٹیم میں واپسی کرنے والے نیمار کو ماضی میں متعدد انجریز کا سامنا رہا ہے۔ اگرچہ وہ رونالڈو اور میسی سے کم عمر ہیں، تاہم 2030 کے ورلڈ کپ تک ان کی عمر 38 برس ہو جائے گی، جس کے باعث 2026 کا ٹورنامنٹ ان کا آخری ورلڈ کپ مانا جا رہا ہے۔
لوکا موڈرچ ۔ کروشیا
40 سالہ کروشین کپتان لوکا موڈرچ اپنے پانچویں ورلڈ کپ میں میدان میں اتریں گے، جو ان کا آخری عالمی کپ بھی ہو سکتا ہے
موڈرچ نے 2018 میں کروشیا کو ورلڈ کپ فائنل تک پہنچانے اور 2022 میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ حالیہ سرجری کے باوجود ٹیم کو اب بھی ان کی قائدانہ صلاحیتوں اور مڈفیلڈ میں تخلیقی کھیل کی ضرورت ہے۔
مینوئل نوئر ۔ جرمنی
جرمنی کے تجربہ کار گول کیپر مینوئل نوئر 40 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ سے واپسی کے بعد ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں۔
نوئر اپنے کریئر میں چار ورلڈ کپ کھیل چکے ہیں اور 2014 میں جرمنی کی عالمی ٹائٹل جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ 2026 کا ایونٹ ان کے لیے بھی عالمی کپ کا آخری موقع قرار دیا جا رہا ہے۔