(تمام تصاویر اے پی )
ریکارڈ لیونل میسی کا پیچھا کررہے ہیں ۔ عالمی کپ کے پہلے ہی میچ میں لیونل میسی نے ایسی دھماکے دار انٹری ماری کہ بس پوچھیے مت!ٗ
چھٹا ورلڈ کپ، انٹرنیشنل کریئر کا200 واں میچ اورہیٹرک... لیونل میسی نے تو بس کال کردیا۔ دفاعی چیمپیئن نے عالمی کپ مہم کی مثالی شروعات کی۔ الجزائر کے خلاف مقابلہ میسی سے منسوب رہا۔
ارجنٹینا کے کپتان میسی نے شاندار ہیٹ ٹرک کے ساتھ اپنی ٹیم کو الجزائر کے خلاف یادگار فتح دلائی اور ورلڈ کپ کی تاریخ میں ایک اور بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ عالمی کپ میں لیونل میسی کی یہ پہلی ہیٹرک تھی ۔ یہ عالمی کپ کے رواں ایڈیشن کی بھی پہلی ہیٹرک تھی جبکہ تمام عالمی کپ کے ایڈیشنز میں اب تک کی گئی 55ویں ہیٹرک تھی۔
گروپ مرحلے کے پہلے میچ میں ارجنٹینا نے الجزائر کو 0-3 سےشکست دے کر اپنے ٹائٹل کے دفاع کا بہترین آغاز کیا۔
اپنے بین انٹرنیشنل کریئر کے 200ویں میچ میں میدان میں اترنے والے میسی نے ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ ہیٹ ٹرک کی۔ میسی عالمی کپ میں ہیٹرک اسکورکرنے والے معمرترین کھلاڑی ہیں ۔انھوں نے یہ کارنامہ 39 برس کی عمر میں انجام دیا ۔ یہ عالمی کپ میں ان کا 27 واں میچ تھا۔
میسی نے اپنا پہلا گول میچ کے 17ویں منٹ میں روڈریگو ڈی پاؤل کی خوبصورت پاس پر کیا۔ دوسرا گول انھوں نے دوسرے ہاف کے آغاز میں الجزائر کے گول کیپر لوکا زیدان کی غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ا کیاجبکہ تیسرا گول میچ کے 79ویں منٹ میں میدان سے باہر جانے سے چند لمحے قبل کیا۔
یہ میسی کے کریئر کی 61ویں ہیٹ ٹرک تھی جبکہ ارجنٹینا کی قومی ٹیم کی جرسی میں ان کی 11ویں ہیٹ ٹرک رہی۔
اس کارنامے کے ساتھ ان کے ورلڈ کپ گولز کی تعداد 16 ہو گئی جس کے بعد وہ جرمنی کے سابق اسٹرائیکر میروسلاو کلوزے کے ہم پلہ ٹورنامنٹ کی تاریخ کے مشترکہ سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔ موجودہ فارم کو دیکھتے ہوئے امکان ہے کہ وہ آنے والے ہفتوں میں یہ ریکارڈ اپنے نام کر لیں گے۔
اس کارنامے کے ساتھ میسی ورلڈ کپ کے پانچ مختلف ایڈیشنز میں گول کرنے والے صرف دوسرے کھلاڑی بن گئے۔
اس ہیٹرک کے ساتھ ہی عظی فٹبالرز کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں جن میں پیلے، یوسیبیو،گرڈ مولر،کرسٹیانو رونالڈو اور کیلین ایمباپے جیسے کھلاڑی ہیں ۔
ورلڈ کپ کی تاریخ کی پہلی ہیٹ ٹرک
1930 میں منعقد ہونے والے پہلے فیفا ورلڈ کپ میں امریکی فٹبالر برٹ پیٹناؤڈ (Bert Patenaude )نے پیراگوئے کے خلاف ٹورنامنٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک کی۔امریکہ نے پیراگوئے کو 3-0سے زیر کیا تھا۔ تاہم، ایک گول کے اسکورر کے بارے میں تنازع کی وجہ سے فیفا نے کئی دہائیوں تک اس کارنامے کو باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا۔
امریکی فٹبال فیڈریشن کے مطابق، مؤرخ کولن جوز(Colin Jose )نے فیفا کو اپنے ریکارڈز میں ترمیم کرنے اور اس ہیٹرک کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے پر آمادہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
طویل عرصے تک جیف ہرسٹ (Geoff Hurst ) واحد کھلاڑی رہے جنہوں نے ورلڈ کپ فائنل میں ہیٹرک اسکور کی۔ انہوں نے 1966 کے ورلڈ کپ فائنل میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا، جب انگلینڈ نے عالمی چیمپئن کا اعزاز حاصل کیا تھا۔