سیزفائر: دوراہے پر امریکہ

Published On: 08 April, 2026 08:46 PM

Urdu Vision Desk : مصنف

WhatsApp
Facebook
Twitter
سیزفائر: دوراہے پر امریکہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ (فوٹو اے پی)

ایران کو پتھروں کے عہد میں بھیجنے اور پوری تہذیب کو ختم کرنے کی دھمکی دینے والے صدر ٹرمپ نے خود سیزفائر کا اعلان کیا ۔ اُن کا یہ اعلان جیت کا دعویٰ اور حقیقی جیت کے بیچ حد فاصل ہے ۔

 40 روزہ بلا جواز جنگ ، سیز فائرکے اعلان کے ساتھ ایک اہم پڑٓاؤ پر پہنچی ۔ ابھی معاہدہ طئے پانے کی راہ میں کئی موڑ آئیں گے، مقصد جنگ کا مکمل خاتمہ اور دیرپا امن کا قیام ہے ۔

پورے خطے کو جنگ کی آگ میں جھونکنے اور دنیا کی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لے جانے والا امریکہ اور اسرائیل کا یہ مجنونانہ اقدام  ان کی رسوائی سبب بن گیا ہے۔

ایران کو پتھروں کے عہد میں بھیجنے اور پوری تہذیب کو ختم کرنے کی دھمکی دینے والے صدر ٹرمپ نے خود سیزفائر کا اعلان کیا ۔  اُن کا یہ اعلان جیت کا دعویٰ  اور حقیقی جیت کے بیچ حد فاصل ہے ۔

 ٹرمپ ، ایران کی 10 نکاتی تجویز کو مذاکرات کی بنیاد بتارہے ہیں اورسیزفائر کو امریکہ کی ’مکمل اور شاندار‘ جیت بھی کہہ رہے ہیں ۔ یہ اعلانات اور بیانات بتا رہے ہیں کہ امریکہ اس بلاجوازجنگ سے نکلنے کے لیے کتنا بے قراراور پریشان تھا۔

دوسری جانب ایران نے اپنے دفاع میں وہ سب کیا جو ایسے موقعوں پر ایک آزاد و خودمختار ملک کو کرنا چاہیے۔ اعلیٰ قیادت ، فوجی کمانڈروں اور بے گناہ عوام کو کھونے کے باوجود اس نے امریکہ اور اسرائیل کو جنگ کے محاذ پربھر پور جواب دیا۔ امریکہ اور اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ کو ایران نے ختم کرنے بات کہی تھی۔
 
  سیزفائر کا اعلان  جنگ کا خاتمہ نہیں یہ ایک پڑاؤ ہے اور اس کی بنیاد ایران کی شرائط ہیں تو یہ ایک طرح سے ایران کی کامیابی ہی کہی جائے گی۔ اس جنگ کے سیاسی واقتصادی اثرات، خطے میں امریکہ کی موجودگی، ایران کے اثرورسوخ، اسرائیل کے عزائم اور خلیجی ممالک کے سیاسی حرکیات پربھی دور رس اثرات مرتب ہوں گے  ۔