گیانیس کمار (فوٹو اے این آئی)
الیکشن کمیشن نے چارریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام ایک علاقے میں انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ کیرل،پڈوچیری، آسام اور تمل ناڈو میں ایک مرحلے میں ووٹنگ ہوگی جبکہ مغربی بنگال میں دومرحلوں میں انتخابات ہوں گے ۔ نتائج کا اعلان 4مئی کو ہوگا۔
الیکشن کمیشن نے چارریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام ایک علاقے میں انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ کیرل،پڈوچیری اور آسام میں ایک مرحلے میں 9 جبکہ تمل ناڈو میں بھی ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ 23 اپریل کو ہوگی وہیں مغربی بنگال میں دومرحلوں میں انتخابات ہوں گے ۔ پہلا مرحلہ 23 اور دوسرا مرحلہ 29 اپریل کو ہوگا ۔ نتائج کا اعلان 4مئی کو ہوگا۔
چھ ریاستوں میں ضمنی انتخابات
آسام، مغربی بنگال، کیرل، تمل ناڈو اور مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری میں اسمبلی انتخابات کے ساتھ ساتھ چھ ریاستوں میں ضمنی انتخابات بھی ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے گوا، گجرات، کرناٹک، مہاراشٹرا اور ناگالینڈ کی آٹھ اسمبلی نشستوں پر ضمنی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان بھی کیا ہے۔ گوا، کرناٹک، ناگالینڈ اور تریپورہ میں ضمنی انتخابات کے تحت ووٹنگ 9 اپریل کو ہوگی۔ مہاراشٹر اور گجرات کی تین سیٹوں پر ضمنی انتخابات 23 اپریل کو ہوں گے۔ اس میں بارامتی حلقہ بھی شامل ہے، جہاں سابق نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار ایم ایل اے تھے۔ ان طیارہ حادثے میں موت ہوگئی تھی۔
ووٹنگ فیصد ہردو گھنٹے بعد کیا جائےگا اَپ لوڈ
الیکشن کمیشن نے بتایا کہ چار ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام ایک علاقے کی اسمبلیوں کے 824 حلقوں کے انتخابات میں کل 17.4 کروڑ ووٹر ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔ ووٹنگ 2.19 لاکھ پولنگ مراکز پر ہوگی، جہاں 25 لاکھ اہلکار ڈیوٹی پرتعینات ہوں گے۔ آسام، کیرل، پڈوچیری، تمل ناڈو اور مغربی بنگال میں، فی پولنگ اسٹیشن ووٹروں کی اوسط تعداد 750-900 ہے۔ تمام پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات پریذائیڈنگ افسران ہر دو گھنٹے بعد ووٹنگ فیصد اپ لوڈ کریں گے اور ووٹنگ کا ڈیٹا انتخابات ختم ہونے کے فوراً بعد اپ لوڈ کر دیا جائے گا۔




