مظاہرین پرکریک ڈاؤن کے کیس میں نیپال کے سابق وزیراعظم کے پی شرمااولی گرفتار

Published On: 28 March, 2026 02:23 PM

Urdu Vision Desk : مصنف

WhatsApp
Facebook
Twitter
مظاہرین پرکریک ڈاؤن کے کیس میں نیپال کے سابق وزیراعظم کے پی شرمااولی گرفتار

نیپال کے سابق وزیراعظم کے پی شرمااولی (فوٹو رائٹرز)

نیپال کے سابق وزیراعظم کے پی شرما اولی کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ گزشتہ سال احتجاجیوں پر کریک ڈاؤن کیے جانے کے معاملے میں انھیں گرفتار کیا گیا ہے۔

نیپال کے سابق وزیراعظم کے پی شرما اولی کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔  گزشتہ سال احتجاجیوں پر کریک ڈاؤن کیے جانے کے معاملے میں انھیں گرفتار کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، گرفتارکیے جانے کے بعد کے پی شرما اولی کو کھٹمنڈو کے اسپتال لے جایا گیا۔انھیں  آج (سنیچر،28مارچ ) صبح ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔


 واضح رہے کہ ستمبر 2025میں شول میڈیا پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد ملک میں احتجاج پھوٹ پڑا تھا۔ دراصل عوام میں بدعنوانی اور اقتصادی سست روی کے حوالے سے پہلے سے بے چینی تھی۔ سوشل میڈیا پر پابندی کے بعد عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر اتر آئے تھے ۔ احتجاجیوں پر سختی کے دوران 70سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔


 ملک بھر میں پرتشدد مظاہروں کے دوران کے پی شرما اولی نے استعفیٰ دے دیا تھا ۔ جنریشن زیڈ کے مظاہرین نے بالکوٹ میں واقع نیپال کے وزیرِاعظم کی رہائش گاہ کو بھی پھونک دیا تھا ۔ مظاہرین نے کٹھمنڈو وادی اور دیگر اضلاع میں کئی سیاسی لیڈروں اور وزراء کے گھروں کو بھی نشانہ بنایا تھا 


74سالہ کے پی شرما اولی کی دو بار گردے کی پیوند کاری ہوچکی ہے ۔ اس لیے ان کی عمر اور صحت کوپیش نظر رکھتے ہوئے انھیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔

سابق وزیر داخلہ رمیش لیکھک کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ احتجاجیوں نے نے گزشتہ سال ان کی رہائش کو بھی آگ کے حوالے کردیا تھا۔

پولیس نے سابق وزیراعظم کے پی شرما اولی اور سابق وزیر داخلہ رمیش لیکھک کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قانون اپنا کام کررہا ہے اور آگےکی کارروائی بھی قانون کے مطابق کی جائے گی ۔


خیال رہے کہ پُرتشدد مظاہروں کی جانچ  کے لیے ایک کمیٹی  تشکیل دی گئی تھی ۔ کمیٹی نے سابق وزیراعظم کے پی شرما اولی اور سابق وزیرداخلہ رمیش لیکھک پر مجرمانہ لاپرواہی برتنے کے لیے مقدمہ چلانے کی سفارش کی تھی۔

 یہ کارروائی نئے وزیراعظم بالیندر شاہ کی حلف برداری کے دوسرے دن ہوئی ہے۔ جمعے کے روز بالیندر شاہ نے حلف اٹھایاتھا۔

نیپال کے سابق وزیراعظم کے پی شرما اولی کو کس الزام میں گرفتار کیا گیا؟

0 :کل ووٹ