(فوٹورائٹرز)
ملک میں آج (بدھ، یکم اپریل) سے میں مردم شماری کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگیاہے ۔ اس میں 33 سوال پوچھے جائیں گے۔ یہ مجموعی طور پر 16 ویں اور آزادی کے بعد 8ویں مردم شماری ہے۔
ملک میں آج (بدھ، یکم اپریل) سے میں مردم شماری کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگیاہے ۔ اس میں 33 سوال پوچھے جائیں گے۔ یہ مجموعی طور پر 16 ویں اور آزادی کے بعد 8ویں مردم شماری ہے۔
تقریباً 15 سال بعد ملک میں مردم شماری ہورہی ہے۔ پچھلی مردم شماری 2011 میں ہوئی تھی ۔ عام طور پر، ملک میں ہر 10 سال بعد مردم شماری کرانے کی روایت ہے لیکن کورونا وباکے سبب اسے 2020-2021 میں ملتوی کر دیا گیا تھا۔ اب اس مردم شماری میں ذات کو شامل کیا گیا ہے۔
یہ عمل دو مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا۔ حتمی رپورٹ 2027 میں جاری کی جائے گی۔ رجسٹرار جنرل اور مردم شماری کمشنر مرتنجے کمار نارائن نے بتایا کہ مردم شماری دو مرحلوں میں کرائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں گھروں اور دستیاب سہولت کی فہرست کی جائے گی۔
مردم شماری کا پہلا مرحلہ ہاؤس لسٹنگ اور مکان شماری کا ہوتا ہے۔اس کا مقصد ملک بھر میں مکانات کی تعداد اور بنیادی سہولیات کا اندازہ لگانا ہے تاکہ اس کی بنیاد پر عوامی فلاح وبہود کیلئے بہتر منصوبے بنائے جاسکیں۔
مردم شماری کے دوسرے مرحلے میں آبادی کے تعلق سے معلومات حاصل کی جائے گی۔ ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی خود شماری کے بعد30 ستمبر تک 30 دن کی مدت میں گھروں کی فہرست سازی کی جائے گی۔ خود شماری کا پورٹل 16 زبانوں میں دستیاب ہوگا۔ مردم شماری کے دوسرے مرحلے میں ذات کی گنتی بھی کی جائے گی۔




