آبنائے ہرمزکوتمام تجارتی جہازوں کے لیے کھول دیا گیا، ایران کا اعلان

Published On: 17 April, 2026 11:52 PM

Urdu Vision Desk : مصنف

WhatsApp
Facebook
Twitter
آبنائے ہرمزکوتمام تجارتی جہازوں کے لیے کھول دیا گیا، ایران کا اعلان

(فوٹواے پی)

آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے کھولنے کا اعلان ایران نے کردیا ہے ۔ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےایکس پر اس حوالے سے پوسٹ کیا ہے۔

آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے کھولنے کا اعلان ایران نے کردیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرخارجہ عباس عراقچی نےایکس پر اس حوالے سے پوسٹ کیا ہے۔

انھوں نے لکھا ہے کہ لبنان میں جنگ بندی کے تناطر میں (امریکہ اور ایران کے درمیان) جنگ بندی کی بقیہ مدت کے لیے آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی بحری جہازوں کی آمدورفت کے لیے مکمل طور پر کھول دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ اور ایران کے بیچ جنگ بندی 22اپریل کو ختم ہونے والی ہے۔

اسلام آباد میں بات چیت کے دوسرے دور کے امکانات اوربیانات  کے درمیان یہ ایک اہم پیش رفت ہے۔ اگرامریکہ اور ایران کے بیچ بات چیت میں کوئی پیش رفت ہوتی ہے تو یہ نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے لیے اچھی بات ہوگی اور اگر نہیں تو اس صورت میں کیا ایران 
 22 اپریل کے بعد آبنائے ہرمز دوبارہ بند کردے گا ؟ یہ ایک اہم سوال ہے۔

فی الحال ابھی یہ واضح نہیں کہ ایران نے یہ اہم قدم کن شرائط کی بنیاد پر اُٹھایا ہے اور اس کے لیے کیا مفاہمت ہوئی ہے ۔

آبنائے ہرمز پرکھینچ تان کے بیچ ایران کا یہ فیصلہ اہم ہے کیونکہ امریکہ نے اس ہفتے کے اوائل سے اس آبی گزرگاہ  کی بحری ناکہ بندی شروع کردی ہے ۔ واضح رہے کہ ایران نے فروری میں امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ اور یکطرفہ  حملے کے ردعمل میں دنیا کی مصروف ترین  گزرگاہ کو کئی ہفتوں تک عملاً بند کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران پر فضائی حملہ کیا تھا۔ان حملوں کے جواب میں ایران نے آبنائے ہرمز بند کردی تھی جو دنیا کو تیل و گیس کی ترسیل کی ایک اہم آبی گزرگاہ ہے۔